بہاراسمبلی انتخابات 2020 کی تیاریوں کا ضلع سطح پر آغاز ہوچکا ہے، اس ضمن میں ضلع الیکشن افسر کم ضلع مجسٹریٹ نے حکام کو تیاری کرنے کاحکم جاری کیا ہے۔
ضلع الیکشن افسر کے مطابق بہار میں اسمبلی انتخابات وقت پر منعقد ہوں گے، پندرہ جون سے ووٹر لسٹ پر نظرثانی کا کام شروع ہوگا، بہار اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں ضلع انتظامیہ مصروف عمل ہے، ضلع الیکشن افسر ابھشیک کمار سنگھ اور ایس ایس پی راجیومشرا نے اس ضمن میں میٹنگ کر کے افسران کو ضروری ہدایات دی ہیں۔
میٹنگ میں ضلع الیکشن افسر نے تمام ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کوہدایت دی ہے کہ بہار اسمبلی انتخابات کے دوران آر او ، اے آر او کا کردار اہم ہوجاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بار بہار اسمبلی انتخابات میں کورونا کی وجہ سے جسمانی فاصلے کے پیش نظر پولنگ مراکز کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے، یہ بھی ممکن ہے کہ سات سو سے نوسو ووٹرز پرایک پولنگ مرکز قائم کیا جائے گا، لہذا تمام بلاکس افسران اپنے اپنے علاقوں میں دستیاب تمام سرکاری عمارتوں کے ساتھ ساتھ نجی عمارتوں کا سروے کریں۔