اراکین پارلیمنٹ اور اسمبلی کے سنگین معاملوں کی سماعت کے لیے پٹنہ میں تشکیل خصوصی عدالت کے جج اور ایڈیشنل ضلع اور سیشن جج ششی دھر وشو کرما کی عدالت نے دونوں معاملوں میں پیشی کا وارنٹ جاری کرتے ہوئے رکن اسمبلی سنگھ کی حاضری کے لیے 29 نومبر 2019 آئند ہ کی تاریخ مقرر کی ہے۔
عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کے نام پیشی وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔
سنگھ کے خلاف پہلا معاملہ سنہ 2004 کا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پٹنہ ضلع کے باڑھ تھانہ صدر کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر چھاپے ماری کر کے ممنوعہ اسلحہ اور کارتوس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا، اس معاملے میں رکن اسمبلی اننت سنگھ سمیت پانچ لوگوں کے خلاف سماعت چل رہی تھی۔