اردو

urdu

ETV Bharat / city

کیمور: کوروناوائرس سے متاثرہ 16افراد صحت یاب

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں کوروناوائرس سے متاثرہ کُل 31افراد میں سے 16مکمل طور صحت یاب ہونے کے بعد اپنے اپنے گھروں کو روانہ۔

kaimur
کیمور: کوروناوائر سے متاثرہ 16افراد صحت یاب

By

Published : May 6, 2020, 5:56 PM IST

Updated : Jun 2, 2020, 4:02 PM IST

ریاست بہار کے کیمور ضلع کی عوام نے اُس وقت راحت کی سانس لی جب کوروناوائرس سے متاثرہ 16 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد ضلع انتظامیہ نے انہیں گھر روانہ کیا۔

بتا دیں کہ ضلع میں کورونا کے کُل 31 معاملات درج ہوئے ہیں جن میں سے16 مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، جنہیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے اپنے اپنے گھروں کو واپس بھیج دیا ہے۔

نمائندے کے مطابق ضلع میں کوروناوائرس سے مثبت پائے گئے سبھی افراد بشمول صحت یاب ہوئے افراد کو بھبھوا قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا تھا۔

صدر اسپتال بھبھوا کے منیجر اور محکمہ صحت کے ڈی پی ایم کی نگرانی میںتمام 16 مریضوں کی اسکریننگ کی گئی جس میں سب کی حالت مستحکم پائی گی اور بعد ازاں صحت یاب ہوئے سبھی افراد کو ان کے گھر پہنچایا گیا۔

اس سے قبل صدر اسپتال میں صحت یاب ہوئے سبھی مریضوں کو پھولوں کی مالائیں پہنانے کے علاوہ تالیاں بجا کر ہر ایک کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

کوروناوائرس کے 16 افراد کے صحت یاب ہونے سے ضلع انتظامیہ نے راحت کی سانس لی ہے۔

ضلع میں اس وقت کل 15 مثبت کیس موجود ہیں جو اس وقت زیر علاج ہیں۔

Last Updated : Jun 2, 2020, 4:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details