اردو

urdu

ETV Bharat / city

کورونا وائرس کے خلاف بیداری مہم کی ضرورت

چین اور پڑوسی ملک نیپال میں کورونا نامی وائرس نے انسانی زندگی تباہ کر دی ہے، چین میں اب تک ہزاروں لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ سیمانچل سے متصل ملک نیپال میں بھی کورونا وائرس کے متعدد مریض پائے جانے کے بعد سے ارریہ سمیت سیمانچل و کوسی کے اضلاع کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

By

Published : Feb 13, 2020, 11:16 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 4:51 AM IST

کورونا وائرس: بیداری مہم کی ضرورت
کورونا وائرس: بیداری مہم کی ضرورت

ارریہ صدر ہسپتال کو محکمہ صحت کی جانب سے خصوصی ہدایات جاری کیے گئے ہیں کہ ضلع میں اگر کوئی کورونا وائرس کا مریض پایا گیا تو اس کے لئے ہسپتال میں خصوصی وارڈ بنائے گئے ہیں۔

کورونا وائرس: بیداری مہم کی ضرورت

کورونا وائرس کا قہر چین کے علاوہ دوسرے ممالک کو بھی اپنی زد میں لے رہا ہے۔ ارریہ صدر ہسپتال کے سول سرجن انچارج ڈاکٹر معیز اس وائرس کی علامت بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ سردی، کھانسی، بخار، زکام، بدن درد اور سانس لینے میں پریشانی ہو تو فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

وہیں اس وائرس سے تحفظ اور عوامی بیداری پر صدر ہسپتال کافی سست نظر آ رہی ہے، صدور علاقوں اور پنچایتوں میں اب بھی اس وائرس کے تعلق سے لوگ انجان ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ارریہ صدر ہسپتال اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے بلاک و پنچایتوں میں رہائش پذیر لوگوں کو بیدار کرے اور کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے ضروری سامان مہیا کرائے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 4:51 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details