ریاست بہار کے ضلع کیمور میں یوں تو مندروں کی کمی نہیں ہے۔ لیکن ان مندروں کے بیچ شہری آبادی سے قریب 80 کیلو میٹر دور 300 فٹ نیچے زمین کے اندر ایک انوکھے مندر کا پتہ چلاہے۔
اطلاع کے مطابق یہ مندر کافی قدیم زمانہ کی بتائی جاتی ہے اس مندر میں سادھو اور رشی منیوں کی آمد بھی ہوئی ہے۔
اس مندر کے بارے میں بہت کم لوگوں کو واقفیت ہے۔ اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ یہ مندر جنگل اور پہاڑیوں کے بیچ ایک ترائی میں واقع ہے۔
کیمور : پہاڑ سے تین سو فٹ نیچے پاتال میں قدیم ویکٹ ناتھ مندر اس مندر کے درشن کوصرف مقامی لوگ آتے جاتے ہیں اور مننتیں مانگتے ہیں۔ ہر برس صرف مکر سنکرانتی کے موقع پر گفا کے اندر موجود اس مندر میں میلہ لگتا ہے۔جہاں سینکڑوں لوگ اجتماعی طور پر موجود ہوتے ہیں اورہندو رواج کے مطابق پوجا پاٹھ کا اہتمام کرتے ہیں۔
یہ مندر ضلع کے پہاڑ اور جنگلوں سے گھرے بلاک ادھورا کے پکنک اسپاٹ تیلہاڑ کنڈ سے تھوڑی دور پر واقع ہے۔ جو قدرت کے دلکش مناظر سے بھر پور ہے۔
مزید پڑھیں: انسانی زنجیر کو عالمی ریکارڈ بنانے میں پوری کوشش
مندر کے اندر شیو لنگ بھی موجود ہے۔ آس پاس کے لوگ اس مندر کو لوک ویکٹ ناتھ کی مندر بھی کہتے ہیں۔یوں تو مندر جانے کے لۓ تین راستے موجود ہے۔ لوگ گھٹنوں کے بل اور لیٹ کر دو فٹ چوڑی گفا کے اندر لال نشان سے پہونچتے ہیں۔
تیلہاڑ کنڈ سے ہوکر جانے کا راستہ کافی خطرناک ہے۔مندر جانے کا دوسرا راستہ کرار گاٶں کے پاس سے اور تیسرا مندر کے اتر جانب سے ہے۔
مقامی باشندے بتاتے ہیں کی قدیم زمانے کی بات ہےکہ شکاری لوگ شکار کرتے کرتے گفا کے اندر پہنچے جہاں شیو لنگ جیسی چیزدکھائی پڑی اسی وقت سنت اور مہاتما لوگوں کی آمد و رفت ہوئی۔
اس سے متعلق بھگوان پور موضع کے موہن پور کے باشندہ مندر کے پجاری جیتندر عرف جیتو بابا نے بتایا کی بھگوان شیو کے اس مندر کو مقامی کچھ لوگ کی مدد سے مندر کی باضابطہ شکل دی گیٸ۔ مکر سنکرانتی کے اس موقع پر گفاکے اس مندر میں میلا لگتا ہے۔