پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات 2020 کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی ریاست میں سیاسی سرگرمیاں تیز تر ہوتی جا رہی ہیں۔ جہاں سیاسی پارٹیاں ایک دوسرے پر خوب تنقید بھی کر رہی ہیں۔ اسی درمیان مرکز میں بی جے پی کے اتحادی ایل جے پی اور بی جے پی کے درمیان تنازع کی خبریں بھی سامنے آرہی ہیں۔ ایل جے پی کے خلاف بی جے پی کے رویے میں تبدیلی بھی دیکھی جارہی ہے۔ بی جے پی قائدین چراغ پاسوان اور ان کی پارٹی ایل جے پی پر مستقل بیانات دے رہے ہیں۔ بی جے پی نے ایل جے پی کو 'ووٹ کٹوا' پارٹی قرار دیا ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے چراغ پاسوان نے کہا کہ میری پارٹی 'ووٹ کٹوا' نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی قائدین ایسے الفاظ استعمال کر رہے ہیں، جس کا مجھے افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ بی جے پی قائدین پر دباؤ ہے۔ میں ان کی پریشانی کو سمجھ سکتا ہوں، ان پر بہار کے وزیر اعلی کا دباؤ ہے۔'