الیکشن کمیشن کے مطابق ان دونوں سیٹوں کے لیے 28 جنوری کو ووٹنگ ہوگی۔ انتخاب کے لئے نوٹیفکیشن 11 جنوری کو جاری کیا جائے گا اور 18 جنوری تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکیں گے۔ اگلے دن کاغذات نامزدگی کی جانچ کی جائے گی اور 21 جنوری تک نام واپس لیے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 28 جنوری کو ہوگی۔
بہار قانون ساز کونسل کی دو خالی نشستوں کے لیے ضمنی انتخاب
بہار قانون ساز کونسل کی دو خالی نشستوں کے لئے ضمنی انتخاب ہوگا جس میں ارکان اسمبلی ووٹ دیں گے۔
بہار قانون ساز کونسل کی دو خالی نشستوں کے لیے ضمنی انتخاب
یہ ضمنی انتخاب ونود نارائن جھا اور سُشیل کمار مودی کے ذریعہ خالی کی جانے والی نشستوں پر ہونا ہے۔ جھا قانون ساز اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے ہیں جبکہ سشیل کمار مودی نے کونسل کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
یو این آئی