ریاست اور خصوصی طور پر دارالحکومت پٹنہ کے ہسپتالوں میں کورونا کے نام پر گھناونا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ دارالحکومت پٹنہ کے پاٹلی پترا واقع روبن ہوسپیٹل نے کورونا منفی مریض کو کووڈ وارڈ میں شفٹ کر اس مریض کی جان لے لی. ہسپتال انتظامیہ نے اس تعلق سے گفتگو کرنے سے انکار کر دیا۔
دارالحکومت پٹنہ کے روبن ہوسپیٹل میں کل شام ای ٹی وی بھارت سہسرام کے نمائندہ سید فرحان احمد نے اپنی خالہ راشدہ خاتون کو علاج کے لئے داخل کرایا تھا. راشدہ خاتون کی کووڈ رپورٹ منفی آنے کے باوجود انکو کووڈ وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا تھا۔ انکے اہل خانہ کو مریض سے ملنے نہیں دیا گیا. آج دوپہر 2 بجے تک بتایا گیا کہ انکا مریض ٹھیک ہے. لیکن جیسے ہی ان لوگوں نے شام میں مریض کو ڈسچارج کرنے کی بات کہی تو انتظامیہ نے مریض کے انتقال کی خبر دی۔ اس کے بعد کوہرام مچ گیا. ہسپتال انتظامیہ کے لوگوں نے وجہ پوچھنے پر ان لوگوں کے ساتھ مارپیٹ بھی کی۔
پٹنہ کے ہسپتال میں کووڈ کے نام پر موت کی سوداگری - ڈاکٹرز کی وجہ سے موت
دارالحکومت پٹنہ کے پاٹلی پترا واقع روبن ہوسپیٹل نے کرونا منفی مریض کووڈ وارڈ میں شفٹ کر اس کی جان لے لی. یہ تمام ہسپتال کرونا کے نام پر گھناونا کھیل کھیل رہے ہیں.
یہ بھی پڑھیں:
لڑکیوں کی شادی کی عمر میں تبدیلی کی تجویز پر عوام کی رائے
ای ٹی وی بھارت سہسرام کے نمائندہ نے روبن ہسپتال پر اپنی خالہ کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہسپتال انتظامیہ نے مریض کی کووڈ رپورٹ منفی آنے کے باوجود انہیں کووڈ وارڈ میں شفٹ کر دیا۔ جب ان لوگوں نے مریض سے ملنے کی بات کی تو انہیں منا کر دیا گیا. دوپہر تک ہسپتال انتظامیہ نے مریض کے ٹھیک ہونے کی بات کہی لیکن جیسے ہی مریض کو شفٹ کرنے کی بات کہی تو ہسپتال انتظامیہ نے مریض کے انتقال کی خبر دی. 24 گھنٹے سے کم کی مدت میں ان لوگو سے ہوسپیٹل نے 3 لاکھ وصول کیا. اور بدلے میں مریض کو مردہ پیش کیا۔
مریض کی خالہ زاد بہن انجم آرہ نے کہا کہ ان تمام ہسپتالوں کا یہی حال ہے۔ اچھا خاصہ مریض آتا ہے اسکو یہ لوگ مار دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے مریض سے ملنے نہیں دیا. جب مریض کے انتقال کی وجہ پوچھی گئی تو سب کے ساتھ مار پیٹ کی گئی۔