در بھنگہ کے لہریا سرائے میں ووٹنگ کے بعد پلورلس پارٹی کی سربراہ پشپم پریا چودھری نے کہا کہ یہ وقت آگے بڑھنے کا ہے اور یہ تب ہوگا جب نتیش اور لالو پرساد سے آزادی ملے گی۔
در بھنگہ کے لہریا سرائے کے مڈل اسکول میں پولنگ اسٹیشن پر پلورلس پارٹی کی سربراہ پشپم پریا چودھری نے ووٹ کیا۔ اس دوران انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'وقت آگیا ہے کہ آگے بڑھا جائے اور یہ تبھی ممکن ہوگا جب نتیش اور لالو پرساد سے آزادی ملے گی۔ نتیش کمار کے آخری انتخابی بیان پر انہوں نے کہا کہ نتیش ویسے بھی انتخاب نہیں لڑ رہے ہیں۔ انہیں یہ قدم گزشتہ بار ہی اٹھانا چاہیے تھا۔'
پشپم پریا چودھری نے کہا کہ وہ آگے بھی مقابلہ جاری رکھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں عوامی حمایت حاصل ہے اور الیکشن میں کامیاب ہوں گی۔ وزیراعلیٰ کے امیدوار کی پیش گوئی پر انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس کی پیش گوئی نہیں کی تھی۔ پشپم پریا نے کہا کہ بہار میں پیسے اور لوگوں کو لڑا کر انتخابات ہوتے ہیں لیکن اب سے تعلیم اور روزگار کے مسئلے پر انتخابات ہوں گے۔