اردو

urdu

ETV Bharat / city

بہار اسمبلی انتخابات 2020: آر جے ڈی کا پرانے چہرے پر اعتماد - امیدواروں کے ناموں پر تقریباً حتمی فیصلہ لے لیا

بہار اسمبلی انتخابات 2020 کے تیسرے مرحلے میں 78 سیٹوں پر انتخابات ہونے ہیں۔ تیسرے مرحلے کے لیے پرچہ نامزدگی کی آخری تاریخ 20 اکتوبر ہے۔ آر جے ڈی نے آخری یعنی تیسرے مرحلے کے لیے اپنے 43 امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے۔ تاہم اب تک کٹیہار، کوچادھامن اور سنشور اسمبلی حلقے کے لیے امیدواروں کے ناموں پر حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔

rjd releases list of 43 candidate for third phase
rjd releases list of 43 candidate for third phase

By

Published : Oct 15, 2020, 6:07 PM IST

پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل ( آر جے ڈی) نے تیسرے مرحلے کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں پر تقریباً حتمی فیصلہ لے لیا ہے۔ مزید پارٹی نے درجنوں امیدواروں کو سمبل بھی دے چکا ہے۔ پارٹی نے تیسرے مرحلے کے لیے پرانے امیدواروں پر بھرسہ کرتے ہوئے زیادہ تر ٹکٹ امیدواروں کو ہی دیا ہے۔

مزید پڑھیں: 'میری حکومت بنی تو مساوی کام کے لیے مساوی تنخواہ دیں گے'


عظیم اتحاد کی جانب سے تیسرے مرحلے کے لیے بائیں بازو کی جماعتوں سے 7 ، کانگریس سے 25 اور آر جے ڈی نے 46 سیٹوں پر امیدوار اتارا ہے۔ اس درمیان یہ خبر بھی سامنے آرہی ہے کہ کانگریس اور آر جے ڈی کئی سیٹوں پر تبدیلی کرسکتی ہے۔

آر جے ڈی کے 43 امیدواروں کی فہرست مندرجہ ذیل ہے

  • لوریا سے شمبھو تیواری
  • سگولی سے ششی شوبھن سنگھ
  • نرکٹیا سے شمیم احمد
  • موتیہاری سے پرکاش چودھری
  • چریا سے اچھے لاک پرساد
  • ڈھاکہ فیصل احمد
  • پریہار سے ریتو کمار
  • سرسنڈ سے سید ابودجانا
  • باز پٹی سے مکیش کمار
  • کھجولی سے سیتارام یادو
  • بابو برہی سے اماکانت یادو
  • بسفی سے ڈاکٹر فیاض احمد
  • لوکہا سے بھارت بھوشن منڈل
  • نرملا سے یدوونش کمار یادو
  • پپرا سے وشو موہن کمار
  • ترویڑی گنج سنتوش کمار
  • چھاتاپور سے وپن کمار سنگھ
  • نرپت گنج سے انیل کمار یادو
  • رانی گنج سے اویناش منگل
  • جوکی ہاٹ سے سرفراز عالم
  • سکٹی سے شرترو گھن پرساد سومن
  • ٹھاکر گنج سے سعود عالم
  • بائسی عبدالصمد
  • بن منکھی سے اپیندر شرما
  • دھمداہاسے دلپ کمار یادو
  • عالم نگر نے نون کمار
  • براری سے نیرج کمار
  • مدھے پورہ سے چندر شیکھر
  • سہرسہ سے لولی آنند
  • سمری سے بختیار یوسف صلاح الدین
  • مہشی سے گوتم کرشنا
  • دربھنگہ سے امرناتھ گامی
  • حیاگھاٹ سے بھولا یادو
  • بہادر پور سے رمیش چودھری
  • کیوٹی سے عبدلباری صدیقی
  • گائے گھاٹ سے نیرج رائے
  • بوچہا سے رمئی رام
  • کڑھنی سے انل کمار سنہانی
  • مہوا سےمکیش کمار روشن
  • پاتے پور سے شیو چندر رام
  • سمستی پور سے اختر الایمان شاہین
  • موروا سے کمار رنوجئے
  • سرائے رنجن سے اروند کمار سہانی

خیال رہے کہ بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہو چکا ہے۔ ریاست بھر میں تین مرحلے میں انتخابات ہوں گے، پہلے مرحلے میں 71 سیٹوں پر 28 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی جبکہ دوسرے مرحلے میں 91 سیٹوں پر تین نومبر کو ووٹنگ ہوگئی اور آخری یعنی تیسرے مرحلے میں 78 کے لیے 7 نومبر کو ووٹنگ ہوگئی اور نتائج کا اعلان 10 نومبر کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details