اردو

urdu

ETV Bharat / city

بہار میں عظیم اتحاد کی زبردست لہر: راہل گاندھی

بہار اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے تشہیری مہم زوروں پر ہے، جہاں سیاسی پارٹیاں ووٹرز کو راغب کرنے کے لیے ہر ہتھکنڈے اپنا رہی ہیں، اور اپنے امیدواروں کے حق میں ووٹ کرنے کی اییل کر رہی ہیں۔

By

Published : Nov 4, 2020, 7:58 PM IST

rahul gandhi slams modi and nitish kumar in araria rally
rahul gandhi slams modi and nitish kumar in araria rally

ارریہ : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی آج ارریہ کے تاریخی ادارہ آزاد اکیڈمی کے وسیع میدان میں لوگوں کی جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چھ برسوں سے نریندر مودی کی حکومت ہے اور گزشتہ پندرہ برسوں سے بہار میں نتیش کمار کی حکومت ہے، ڈبل انجن کی حکومت کے باوجود بہار آج کس ترقی کی راہ پر ہے۔

ویڈیو

راہل گاندھی عوام کے یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ گزشتہ بہار اسمبلی انتخابات میں نتیش جی ہمارے اتحاد میں شامل تھے، لوگوں نے عظیم اتحاد کو ووٹ دیا تھا مگر نتیش جی مکاری کر کے این ڈی اے کے ساتھ چلے گئے۔'

مزید پڑھیں:راہل نے ای وی ایم کو بتایا مودی ووٹنگ مشین

راہل گاندھی نے مہاجر مزدوروں کے مسائل پر وزیر اعلی اور وزیر اعظم کی تنقید کی

نریندر مودی نے کہا تھا کہ' ہر فرد کو پندرہ لاکھ روپے یوہیں مل جائیں گے جو جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوا۔ راتوں رات پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے نوٹ بند کر دیے، بہار کے سب لوگ لائن میں کھڑے ہو گئے مگر اس بھیڑ میں کوئی ساہو کار کھڑا ہوتا آپ کو نظر نہیں آیا ہوگا۔ امبانی جیسے لوگ کھڑے نہیں دکھے ہوں گے۔'

ارریہ کے تاریخی ادارہ آزاد اکیڈمی کے وسیع میدان میں لوگوں کی جم غفیر

راہل گاندھی نے کہا کہ بائیس دن میں کورونا ختم کرنے کا دعویٰ کیا گیا، مگر وہ بھی ناکام ثابت ہوا، ملک کے مختلف جگہوں سے مزدور بھائی پیدل نکلنے پر مجبور ہوئے مگر نتیش جی گھر کے اندر بند رہے، یہ حکومت مکمل طور پر سے آر ایس ایس کے قبضے میں ہے جس کا رموٹ ناگپور میں ہے۔ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ یہ وقت بدلاؤ کا ہے، بہار کی عوام اس افسر شاہی حکومت سے بیزار ہو چکی ہے، چاروں طرف عظیم اتحاد کی لہر ہے'۔

راہل گاندھی سے قبل ارریہ اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار عابد الرحمن و فاربس گنج اسمبلی حلقہ سے ذاکر انور نے خطاب کرتے ہوئے اپنے حق میں لوگوں سے متحد ہو کر ووٹ کرنے کی اپیل کی۔ راہل گاندھی نے ارریہ کے لوگوں سے کہا مجھے امید ہے یہاں کی تمام نشستوں پر عظیم اتحاد کو کامیابی ملے گی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details