اردو

urdu

ETV Bharat / city

بہار اسمبلی انتخابات: 68 فیصد اراکین اسمبلی پر سنگین مقدمات درج

بہار اسمبلی انتخابات 2020 میں 243 جیتنے والے امیدواروں میں سے 163 امیدواروں پر فوجداری مقدمات درج ہیں۔ وہیں 81 فیصد اراکین اسمبلی کروڑ پتی ہیں۔

bihar-polls-2020-nearly-two-thirds-of-winning-candidates-have-criminal-cases-against-them-adr
bihar-polls-2020-nearly-two-thirds-of-winning-candidates-have-criminal-cases-against-them-adr

By

Published : Nov 11, 2020, 9:32 PM IST

پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات 2020 میں داغی امیدواروں کی بات کی جائے تو تمام سیاسی جماعتوں نے داغی امیدواروں کو میدان میں اتارا۔ اتارے گئے امیدواروں میں داغی سمیت کروڑ پتی امیدوار کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس سلسلے میں بہار الیکشن واچ اینڈ ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمرز نے معلومات دی۔

ویڈیو

اے ڈی آر کے ممبر راجیو کمار سنگھ نے کہا کہ بہار میں مجرمانہ شبیہ کے امیدواروں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ جو آنے والے وقت میں مزید بڑھ سکتی ہے۔ سنہ 2015 کے انتخابات میں سنگین فوجداری مقدمات کے حامل امیدواروں کی تعداد 40 فیصد تھی جو سنہ 2020 میں بڑھ کر 51 فیصد ہوگئی ہے۔

بہار اسمبلی انتخابات 2020 میں، 243 جیتنے والے امیدواروں میں سے 163 امیدواروں پر فوجداری مقدمات درج ہیں، جو کل امیدواروں کا 68 فیصد ہے۔ ان میں سے 123 کامیاب امیدواروں کے خلاف سنگین فوجداری مقدمات درج ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی، مجلس اتحاد المسلمین پارٹی کے 100 فیصد جیتنے والے امیدواروں کے خلاف فوجداری مقدمہ میں درج ہے۔ سی پی آئی ایم کے 100 فیصد، آر جے ڈی کے 60 فیصد، بی جے پی کے 48 فیصد، جے ڈی یو کے 26 فیصد، ایچ اے ایم کے 50 فیصد، سی پی آئی ایم ایل کے 67 فیصد، کانگریس کے 58 فیصد اور وی آئی پی امیدواروں کے 75 فیصد کے خلاف مقدمات درج ہیں۔

مزید پڑھیں:ارریہ: مسلم اکثریتی علاقہ میں این ڈی اے کا قبضہ

اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ اس بار کروڑ پتی امیدواروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ سنہ 2015 میں 67 فیصد ایم ایل اے کروڑ پتی تھے۔ لیکن سنہ 2020 میں، کل ایم ایل اے کا 81 فیصد کروڑ پتی ہیں۔ اس بار جیتنے والے امیدواروں میں، وی آئی پی پارٹی کے 100 فیصد، ایل جے پی کے 100 فیصد، بی جے پی کے 89 فیصد، جے ڈی یو کے 88 فیصد، آر جے ڈی کے 87 فیصد، کانگریس کے 74 فیصد، مجلس کے 60 فیصد، سی پی آئی ایم کے 50 فیصد، ہم کے 25، سی پی آئی ایم ایل کے 8 فیصد امیدوار کروڑ پتی ہیں۔

تمام کامیات امیدواروں میں سب سے زیادہ اثاثہ آر جے ڈی کے امیدوار اننت سنگھ کے پاس 68 ہے۔ دوسرے نمبر پر، بھاگلپور کانگریس کے اجیت شرما 43 کروڑ روپے کے اثاثے ہیں۔ اسی طرح تیسرے نمبر پر نودہ سے آر جے ڈی امیدوار وی دیوی ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 29 کروڑ سے زیادہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details