پٹنہ: گذشتہ روز پٹنہ میں ایک مشترکہ کانفرنس میں عظیم اتحاد نے بھی بہار اسمبلی انتخابات کے تمام 243 امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ 243 اسمبلی نشستوں میں 144 آر جے ڈی، 70 کانگریس اور 29 نشستیں بائیں بازو کو دیا گیا ہے۔ وہیں بائیں جماعتوں میں سی پی ایم 4، سی پی آئی 6 اور مالے کو 19 نشستیں ملی ہیں۔
نشستوں کا اعلان کرتے ہوئے آر جے ڈی سے راجیہ سبھا کے رکن منوج جھا نے کہا کہ عظیم اتحاد میں ٹکٹوں کی تقسیم کے دوران تمام ذات و طبقات کے امیدواروں کا خیال رکھا گیا ہے۔ اسی دوران، کانگریس کے ریاستی صدر مدن موہن جھا نے کہا کہ بہار کی ترقی عظیم اتحاد کا مقصد ہے۔
حلقہ نمبر اسمبلی نام پارٹی
161 بانکا جاوید انصاری آر جے ڈی
194 آرا قیوم الدین سی پی آئی (ایم ایل)(ایل)
224 رفیع گنج نہال الدین آر جے ڈی
238 گوبند پور محمد کامران آر جے ڈی
6 نوتن شیخ کامران کانگریس
79 گورا بورم افضل علی خان کانگریس
95 کانتی محمد اسرائیل منصوری آر جے ڈی
101 گوپال گنج آصف غفور کانگریس
158 ناتھ نگر علی اشرف صدیقی آر جے ڈی
12 نرکٹیا ڈاکٹر شمیم احمد آر جے ڈی
21 ڈھاکہ فیصل رحمٰن آر جے ڈی
26 سرسنڈ سید ابودجانہ آر جے ڈی
35 بسفی ڈاکٹر فیض احمد آر جے ڈی