سمستی پور سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ضلع کے دو مقامات پر چھاپے ماری کر کے پولیس نے 414 کارٹن انگریزی شراب برآمد کی ہے ۔ اطلاع کی بنیاد پر ضلع کے ویبھوتی پور تھانہ علاقہ کے پتولیا گاﺅں واقع ایک ٹھکانے پر چھاپے ماری کی گئی۔ اس دوران موقع سے ٹرک پر لدی 333 کارٹن انگریزی شراب برآمد کی گئی۔ موقع سے ایک پک اپ وین اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمدکی گئی ہے۔ موقع سے کسی کو گرفتار نہیں کیاجاسکاہے۔
وہیں ضلع کے مفصل تھانہ کے باگی گاﺅں واقع ایک گھر سے 81 کارٹن انگریزی شراب برآمد کی گئی ہے۔ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔
بہار میں 745 کارٹن انگریزی شراب برآمد - 745
ریاست بہار کے ضلع سمستی پور اور ویشالی سے پولیس نے 745 کارٹن انگریزی شراب برآمد کی ہے۔
بہار میں 745 کارٹن انگریزی شراب برآمد
حاجی پور سے موصولہ خبر کے مطابق ویشالی ضلع کے لال گنج تھانہ علاقہ کے سرسا برن گاﺅں سے پولیس نے 331 کارٹن انگریزی شراب برآمد کی ہے۔ اطلاع ملی تھی کہ برسا برن گاﺅں واقع ایک مکان میں شراب کی بڑی کھیپ چھپا کر رکھی گئی ہے ۔ اسی بنیاد پر پولیس نے کل دیر رات مذکورہ مکان پر چھاپے ماری کر کے ہریانہ میں تیار 331 کارٹن انگریزی شراب برآمد کر لی۔ موقع سے کسی کو گرفتار نہیںکیاجاسکا ہے۔ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔