ضلع کیمور کے موہنیاں تھانہ حلقہ میں قومی شاہراہ پر ہفتہ کی صبح ایک ٹرک حادثاتی طور لگی آگ کے سبب خاکستر ہو گئی۔ تاہم اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔
ٹرک ڈرائیور کے مطابق وہ بہار کے بارون اورنگ آباد سے اتر پردیش کے وارانسی جا رہے تھے تبھی موہنیاں تھانہ کے کوڑی رام بریج کے پاس شارٹ سرکٹ کے سبب ٹرک میں آگ نمودار ہو گئی۔