بہار کے سینیئر جج کو نوٹس
پٹنہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک سینیئر جج کے متنازع ریمارکس کے پیش نظر کیسز کی سماعت نہ کرنے کی انہیں نوٹس دی۔
چیف جسٹس کی نوٹس کے مطابق تمام کیسز جو جسٹس راکیش کمار کے ذمہ ہیں وہ فوری اثر کے ساتھ واپس لیے جاتے ہیں۔
جسٹس راکیش کمار کو اگلا کام تفویض کام کرنے تک اپنےچیمبر میں انتظار کرنے کی ہدایت دی گئی، جسٹس راکیش کمار جو پٹنہ ہائی کورٹ کے سینیئر جج ہیں، انھوں نے بدھ کے روز متنازع ریمارک کرتے ہوئے کہا کہ 'ہائی کورٹ میں بد عنوانی ایک کھلا راز ہے'۔
بدھ کے روز مذکورہ جج نے سابق آئی اے ایس افسر کے پی رامیا کرپشن کیس میں ضمانت کی سماعت کے دوران یہ ریمارک کیا تھا۔
جبکہ کے پی رامیا کی ضمانت کی درخواست کو قبل ازیں نچلی عدالت، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے خارج کردیا تھا۔