اردو

urdu

ETV Bharat / city

بہار کے یوم تاسیس پر اعلی رہنماؤں کی مبارکباد - ملک کی آزادی

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کے روز بہار کے 107ویں یوم تاسیس کے موقع پر باشندگان ریاست کو مبارکباد پیش کی ہے۔

بہار کے یوم تاسیس پر اعلی رہنماؤں کی مبارکباد
بہار کے یوم تاسیس پر اعلی رہنماؤں کی مبارکبادبہار کے یوم تاسیس پر اعلی رہنماؤں کی مبارکباد

By

Published : Mar 22, 2021, 7:07 PM IST

Updated : Mar 22, 2021, 10:36 PM IST

صدر کووند نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ' یوم بہار کے موقع پر بہار کے لوگوں کو خصوصی مبارکباد !

بہار کے یوم تاسیس پر اعلی رہنماؤں کی مبارکباد

بہار میں ماضی کی وراثت کے ساتھ موجودہ دور کی رہنمائی بھی ہے۔ ملک کی آزادی کی تحریک میں مہاتما گاندھی نے چمپارن ستیہ گرہ کا آغاز اسی سرزمین سے کیا تھا۔ میں اس ریاست میں بطور گورنر بھی اپنی خدمات انجام دے چکا ہوں یہ میرے لیے باعث شرف ہے۔ اس موقع پر میری اہالیان بہار کو نیک خواہشات'۔

وزیراعظم نریندر مودی نے بھی بہار کے یوم تاسیس پر ریاست کے عوام کو مباکباد دی۔ وزیراعظم نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بہار کے یوم تاسیس پر ریاست کے سبھی لوگوں کو نیک خواہشات۔

بہار کے یوم تاسیس پر اعلی رہنماؤں کی مبارکباد

قابل فخر ماضی اور شاندار ثقافت کے لئے خصوصی شناخت رکھنے والی یہ ریاست ترقی کے نئے منازل طے کرتی رہی ہے۔

وہیں بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے بھی ایک ٹوئٹ کے ذریعہ بہار کی عوام کو 'یوم بہار کی مناسبت سے مبارکباد' پیش کی۔

بہار کے یوم تاسیس پر اعلی رہنماؤں کی مبارکباد

آپ کو بتادیں کہ ہر برس یوم بہار کو بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا جاتا رہا ہے، لیکن رواں برس کورونا وبا کی وجہ سے کوئی پروگرام نہیں کیا جاسکا۔ اسی کے ساتھ ہی، سرکاری اسکولوں میں کسی بھی طرح کے پروگرام کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ 22 مارچ سنہ 1912 میں بہار کو بنگال سے الگ کرکے ایک الگ ریاست بنائی گئی تھی۔

Last Updated : Mar 22, 2021, 10:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details