اردو

urdu

By

Published : Sep 24, 2020, 10:02 PM IST

ETV Bharat / city

بھیم آرمی اور آزاد سماج پارٹی نے صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم دیا

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں چندر شیکھر آزاد عرف راون کی قیادت والی بھیم آرمی اور آزاد سماج پارٹی کے ایک وفد نے ضلع مجسٹریٹ سے مل کر صدر جمہوریہ ہند کے نام ایک میمورنڈم دیا۔

Bhim Army and Azad Samaj Party sent memorandum to President
بھیم آرمی اور آزاد سماج پارٹی نے صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم دیا

اس میمورنڈم میں ملک میں بڑھتی بے تحاشہ مہنگاٸ، گورنمنٹ اداروں کے پراٸیویٹائزیشن پر روک لگانے، کسان مخالف بل کی واپسی، نجی کمپنیوں سے لیکر ہر شعبوں میں ریزرویشن، آبادی کے تناسب میں ریزرویشن جیسی کئی مانگ شامل ہیں۔

اس موقع پر نمائندگی کرنے والے آزاد سماج پارٹی کے ضلعی صدر مکیش راج اور ڈسٹرکٹ انچارج الیاس انصاری نے کہا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی عدم موجودگی میں اے ڈی ایم کیمور کو میمورنڈم دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ مرکزی حکومت سب کچھ نجی طور پر کر رہی ہے۔ خواہ وہ تعلیم کے شعبے میں ہو یا ریلوے ، ٹیلی مواصلات ، کل کارخانہ، فیکٹری ، سیاحتی مقام، صنعت کے کاروبار، تاریخی ورثہ وغیرہ ہر چیز کی بڑے پیمانے پر نجکاری کی جارہی ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کا روزگار ختم ہورہا ہے۔

ویڈیو

مکیش راج نے کہا کہ میمورنڈم کے ذریعے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام نجی شعبوں میں ایس سی۔ایس ٹی، او بی سی اقلیتوں کو تحفظات دیئے جائیں، نیز جن نئے شعبوں کی نجکاری کی گئی ہے، انہیں ختم کیا جائے۔ اگر حکومت ان تمام مطالبات پر عمل درآمد نہیں کرتی ہے تو پورے ملک کی سطح پر ایک تحریک چلائی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ انچارج آزاد سماج پارٹی الیاس انصاری نے الزام لگایا کہ حکومت عوام کی دشمن ہے، جو عوام کو دھوکہ دینے کا کام کررہی ہے۔ کسان، دلت، مسلم سب کو نشانہ بناتے ہوئے کام کررہی ہے۔ جب مودی سرکار میں روٹی محفوظ نہیں ہے تو ، بیٹی کیسے محفوظ رہ سکے گی۔ پوری حکومت بدعنوانی میں ڈوبی ہوئی ہے۔ بدعنوانی انتہائی حد تک بڑھ چکی ہے۔ پٹرول ، ڈیزل، گیس، سب کی قیمتوں میں حد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ اس موقع پر ہیرا لال، اومیش کمار ، منٹو ، سسی بھوشن ، پیوش ، بھانو ، سنجیو ، ستیندر ، ششیکانت جیسے لوگ بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details