پردیپ کمار سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں پارٹی کی امیدوں پر کھرا اترنے کی پوری کوشش کروں گا اور ارریہ کے عوام کو ایک بہتر رکن پارلیمنٹ دینے کا کام کروں گا۔
'ارریہ کو ترقیاتی کاموں سے دور رکھا گیا'
پارلیمانی انتخابات کے لیے پی جے پی کی جانب سے ریاست بہار کے ضلع ارریہ سے بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ پردیپ کمار سنگھ کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
loksabha
انہوں نے کہا کہ گذشتہ پانچ برسوں میں ارریہ کو ترقیاتی کاموں سے دور رکھا گیا جس کا احساس یہاں کے عوام کو ہے اور اب ان کا من بدل چکا ہے اور وہ ایسے لوگوں کو سبق سکھائیں گے۔
واضح رہے کہ پردیپ کمار سنگھ سنہ 2009 میں ارریہ سے رکن پارلیمان رہ چکے ہیں۔