اردو

urdu

ETV Bharat / city

Legislative Council Elections: بہار قانون ساز کونسل انتخاب میں ایم آئی ایم کا 24 سیٹوں پر امیدوار اتارنے کا فیصلہ

اختر الایمان Akhtarul Iman نے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین کسی قوم یا مذہب کی پارٹی نہیں، بلکہ یہ ایک اصول کی پارٹی ہے جو سبھی کے حق کے لیے آواز اٹھاتی ہے، ہم 24 سیٹوں پر مضبوط امیدوار دیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ امیدوار کامیابی سے ہمکنار ہوں سکیں، کئی امیدوار ہمارے رابطے میں ہیں جسے بہت جلد عملی جامہ پہنا کر فہرست جاری کی جائے گی۔

Legislative Council Elections
Legislative Council Elections

By

Published : Feb 9, 2022, 12:54 PM IST

بہار میں پانچ اسمبلی سیٹوں پر کامیابی کے بعد مجلس اتحاد المسلمین All India Majlis-E-Ittehadul Muslimeen قانون ساز کونسل کے انتخابات Legislative Council Elections میں 24 سیٹوں پر امیدوار اتارنے کی تیاری کر رہی ہے۔ ایم آئی ایم کے ریاستی صدر و رکن اسمبلی اخترالایمان Akhtarul Iman نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہا کہ پورے بہار میں ہمارے قومی صدر اسدالدین اویسی پر اعتماد بڑھا ہے، ریاست میں ضلع سے لیکر پنچایت سطح تک کارکنوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں، اس لئے پارٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس بار قانون ساز کونسل کے بلدیاتی ادارے کی 24 سیٹوں پر انتخاب لڑے گی، ساتھ ہی پارٹی نے بوچاہا اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں بھی اپنا امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پارٹی کارکنوں کو ہر سطح پر تیار رہنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

ویڈیو
اختر الایمان نے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین کسی قوم یا مذہب کی پارٹی نہیں، بلکہ یہ ایک اصول کی پارٹی ہے جو سبھی کے حق کے لیے آواز اٹھاتی ہے، ہم 24 سیٹوں پر مضبوط امیدوار دیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ امیدوار کامیابی سے ہمکنار ہوں سکیں، کئی امیدوار ہمارے رابطے میں ہیں جسے بہت جلد عملی جامہ پہنا کر فہرست جاری کی جائے گی۔یہ بھی پڑھیں: Akhtar ul Iman Response to Maulana Sajjad Nomani Letter: مولانا سجاد نعمانی کے خط پر اخترالایمان کا ردعمل

اخترالایمان نے عظیم اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آر جے ڈی، کانگریس بڑی پارٹی ہے اس لیے ان کے ڈرامے بھی بڑے ہیں، یہ صرف عوام کو بے وقوف بناتے ہیں، اتحاد میں ہونے کی دہائی بھی دیتے ہیں اور انتخاب میں ایک دوسرے کے مقابل لڑتے ہیں، مجلس اپنے اصول پر آج بھی کاربند ہے اور کسی سے اتحاد کئے بغیر انتخاب میں اترے گی اور ہمیں امید ہے کہ ہم کامیاب ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details