بھبھوا میں کلکٹریٹ کے پاس ایک طمبو میں یوپی کے میرٹھ سے تعلق رکھنے والا گھوم گھوم کر جڑی بوٹی فروخت کر اپنا گزارا کرنے والا ایک بنجارہ کنبہ رہتا ہے، جو لاک ڈاٶن کے دوران فاقہ کشی کے دہانے پر ہے۔
ریاست بہار کے کیمور میں ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو آسام و یو پی سے آ کر مختلف مقامات پر گھوم گھوم کر جڑی بوٹی فروخت کرنے کا کام کرتا ہے۔ یہ طبقہ سڑک کے کنارے یا کنہیں بھی طمبو لگا کر اپنا بسیرا بنا لیتا ہے۔لاک ڈاٶن کی وجہ سے یہ طبقہ فاقہ کشی کا شکار ہے۔
لاک ڈاٶن کے باعث بازار بند ہے آمد و رفت کی سہولت بند ہے۔ عام لوگ بھی گھروں میں قید ہیں ایسے میں اس طبقے کے سامنے بھوک مری کا مسئلہ آگیا ہے۔ روز اپنی جڑی بوٹیوں کو فروخت کر پیٹ پالنے والوں کے سامنے پریشانی کھڑی ہو گئی ہے۔ ان طبقوں میں ایک چھوٹا سا خاندان کلکٹریٹ بھبھوا کے پاس طمبو ڈالکر رہتا ہے، جو قریب دو ماہ سے اس علاقے میں گھوم گھوم کر جڑی بوٹی بیچنے کا کام کرتا تھا۔