اردو

urdu

ETV Bharat / city

گوپال گنج: شراب سانحہ میں 9 کو پھانسی، چار خواتین کو تاحیات قید کی سزا - گوپال گنج

عدالت نے کل 13 ملزمین میں سے 9 (مرد ملزمین) کو پھانسی اور چار خواتین کو زندگی بھر کے لیے قید کی سزا سنائی ہے۔

sentenced to death
پھانسی کی سزا

By

Published : Mar 5, 2021, 5:41 PM IST

ساڑھے چار برس بعد گوپال گنج کے کھجوربانی زہریلی شراب سانحہ سے متعلق مقدمے میں عدالت نے ملزمین کو سخت ترین سزائیں سنائی ہیں۔ عدالت نے کل 13 ملزمین میں سے 9 افراد کو پھانسی اور چار خواتین کو زندگی بھر کے لیے قید کی سزا سنائی ہے۔

خیال رہے کہ ضلع گوپال گنج کے نگر تھانہ کے کھجور بانی میں زہریلی شراب پینے سے کل 19 لوگوں کی موت ہوئی تھی، جبکہ 6 لوگ نابینا ہوگئے تھے۔ اس شراب سانحہ کے بعد نگر تھانہ پولیس نے کھجوربانی گاؤں میں ہونے والے اس دلدوز سانحہ کے کلیدی ملزم نگینہ پاسی، روپیش شکلا سمیت کل 14 لوگوں کو نامزد ملزم بنایا تھا۔ اس معاملے میں نامزد ایک ملزم کی ٹرائل کے دوران ہی موت ہو گئی تھی۔ اب صرف 13 نامزد ملزم زندہ ہیں۔ جس میں آج 9 کو پھانسی اور چار خواتین کو زندگی بھر قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بہار میں وزیر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج


16 اگست 2016 کو ہوئے اس سانحہ میں برسوں تک سماعت کے بعد آج گوپال گنج کے اے ڈی جے-2 کورٹ نے سبھی ملزمین کو سزا سنائی ہے۔ 13 لوگوں میں سے 9 مرد کو پھانسی کی سزا جبکہ چار خواتین کو تاحیات قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details