اردو

urdu

ETV Bharat / city

تارکین وطن مزدوروں کو لے کر پہنچی بانکا دوسری ٹرین - پہنچی بانکا دوسری ٹرین

تارکین وطن مزدوروں کا آںے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ رات تلنگانہ کے لنگمپلی سے 1250 تارکین وطن مزدوروں کو لے دوسری خصوصی ٹرین بہار کے بانکا ریلوے اسٹیشن پہنچی، یہاں پہنچے سبھی مزدوروں کی اسکریننگ کی گئی۔

تارکین وطن مزدوروں کو لے کر پہنچی دوسری ٹرین
تارکین وطن مزدوروں کو لے کر پہنچی دوسری ٹرین

By

Published : May 9, 2020, 4:01 PM IST

تلنگانہ سے آئے سبھی تارکین وطن مزدور اپنے وطن واپس لوٹنے پرخوش نظر آرہے تھے، اس دوران مزدوروں نے بتایا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے کارخانے اور شوروم سمیت روزگار کے سبھی ذرائع بند ہونے کی وجہ سے انہیں معاشی تنگی کا سامنا تھا، انہوں نے کہا کہ ان کے پاس گھر آنے کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں تھا۔

بانکا ضلع کے ڈی ایم سوہرش بھگت نے بتایا کہ یہاں آئے سبھی مزدوروں کا نام پتہ اور فون نمبر وغیرہ نوٹ کیا گیا تاکہ انہیں ان کے بلاک میں بنے قرنطین مرکز میں بھیجا جا سکے، جہاں 21 دنوں تک انہیں رکھا جائے گا اور مسلسل ان کے صحٹ کی نگرانی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ قرنطینہ مرکز میں مزدوروں کے رہنے کھانے کا انتظام کیا گیا ہے اڈی ایم نے دعوی کیا کہ مزدوروں کو کسی بھی طرح کی پریشانی نہیں ہونے دی جائے گی، نگرانی کرنے کے لیے سبھی قرنطینہ مرکز پر افسران کی تعیناتی کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details