ریاست بہار میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 1369مثبت معاملے سامنے آنے کے بعد ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 49 ہزار 27 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت نے پیر کو 06 ستمبر کی رپورٹ کے حوالے سے بتایاکہ پٹنہ ضلع میں آج پھر سب سے زیادہ 241 پازیٹیو ملے ہیں جس سے یہاں اب تک انفیکشن کے شکار کل لوگوںکی تعداد بڑھ کر 22774 ہوگئی ہے۔ اس کے بعد بھاگلپور میں 97 ، سارن میں 72 ۔ اورنگ آباد میں 63 ،ارریہ میں 55 ، سمستی پور میں 48 ، پورنیہ اور سیتامڑھی میں 46-46 ، مظفر پور میں 43 اور نالندہ میں 41متاثرین ملے ہیں۔
اسی طرح مشرقی چمپارن میں 39 ، بانکا میں 38 ، سپول میں 36 ، گیا میں 28 ، بیگو سرائے ، گوپال گنج ، سہرسہ اور مغربی چمپارن میں 26-26 ، بھوجپور میں 21 ، کھگڑیا اور مدھے پورا میں 19-19 ، رہتاس میں 18 ، کٹیہار ، شیوہر اور سیوان میں 17-17،مونگیر اور نوادہ میں 16-16 ، مدھوبنی میں 14 ، جموئی میں 13 ، ارول میں 12 ، بکسر اور شیخ پورا میں 10-10 اور جہان آباد اور کیمور میں نو ۔ نو افراد انفیکشن کا شکار ہوئے ہیں۔