یمنا ایکسپریس وے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جمعہ کو اتھارٹی کے ایم ایس ایم پارک، ہینڈی کرافٹ پارک، ایپریل پارک، ٹوائے پارک اسکیم کے 4000 مربع میٹر سے کم پلاٹوں کی الاٹمنٹ قرعہ اندازی سے کی گئی۔
الاٹمنٹ کا یہ پروگرام سیکٹر پی 3 گریٹر نوئیڈا کے کمیونٹی سنٹر میں منعقد ہوا۔ قرعہ اندازی کے دوران مبصر کے طور پر ٹی این سنگھ ریٹائرڈ آئی اے ایس آفیسر اور ریٹائرڈ جج کے پی گپتا موجود تھے۔
اس طرح اتھارٹی کو موصول ہونے والی کل 2290 اہل درخواستوں میں سے 700 پلاٹوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹ کیا گیا، جس میں اسٹارٹ اپ کے 63 پلاٹ شامل ہیں۔ اس پورے عمل کے لئے مستقل ویڈیو اور فوٹو گرافی بھی کی گئی۔
یمنا ایکسپریس وے کے اطراف میں قرعہ اندازی سے پلاٹ الاٹمنٹ یمنا ایکسپریس وے کے اطراف میں قرعہ اندازی سے پلاٹ الاٹمنٹ تقریب کے دوران اتھارٹی کے ایڈیشنل چیف ایکزیکیٹو آفیسر رویندر سنگھ، اسپیشل آفیسر شیلندر بھاٹیہ، اسپیشل آفیسر نونیت گوئل، جنرل منیجر پروجیکٹ اینڈ انڈسٹری کے کے سنگھ، جنرل منیجر فائنانس وشو مبھر بابو، انچارج ڈپٹی جنرل منیجر، تحصیلدار ریتوراج ویاس موجود تھے۔