ریاست اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے کلکٹریٹ آڈویٹوریم میں حکومت کے بنیادی نکات کی جائزہ میٹنگ میں اترپردیش حکومت کے وزیر صحت و ضلع انچارج جئے پرتاپ سنگھ نے محکمہ جاتی افسران کو ضروری ہدایات دی۔
کابینی وزیر برائے صحت کی افسران کو ہدایات
وزیر جئے پرتاپ سنگھ نے کہا کہ حکومت کے عزم کے مطابق امن و امان، جرائم پر قابو پانے اور ترقیاتی پروگراموں میں تیزی لانے کے لیے تمام ضلعی سطح کے افسران کو ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے اسے حتمی شکل دینے کی بھی ہدایت دی۔
حکومت کی ترجیحات اور منشا کو پوری طرح سے سمجھتے ہوئے ہر کام کو انجام دینا چاہیے اور تمام محکمہ کے افسر کو مستفید افراد پر مبنی اسکیموں کے سلسلے میں مقررہ مدت اور معیار کے مطابق جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو بھی یقینی بنانا چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ متعلق محکمہ جاتی افسران اپنے اپنے علاقوں میں وسیع پیمانے پر تشہیر کرتے ہوئے ضرورت مند لوگوں تک حکومت کے ذریعہ چلائی جانے وا لی انفرادی فائدہ مند اسکیموں پرعمل درامد کی کارروائی کو یقینی بنائیں۔
انچارج وزیر نے ضلع کے امن و امان اور جرائم پر قابو پانے کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں کہا کہ حکومت کی منشا کے مطابق زمین مافیا کے خلاف مستقل کارروائی کو یقینی بنایا جائے اور ضلع کے امن و امان کو معیار کے مطابق رکھیں۔