دیویندر گجر نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ تنویر حسین سماجوادی پارٹی کے بانی اور سرپرست ملائم سنگھ یادو کی پالیسیوں پر عمل کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھیلیش یادو کے ہاتھوں کو مضبوط کریں گے۔
ذمہ داری ملنے کے بعد تنویر حسین نے کہا کہ میں سبھی کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا اور ہمیں جو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس کو اچھے طریقے سے نبھاؤں گا اور پارٹی کو مضبوط کرنے میں کوئی کمی نہیں کروں گا۔