ریاست اترپردیش کے ضلع نوئیڈا میں کورونا وائرس کو قابو میں کرنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے شاپنگ مالز، فیکٹری اور بازاروں میں کورونا سے بچاو کے لیے کیے گئے حفاظتی اقدامات کا مسلسل معائنہ کیا جارہا ہے۔
نوئیڈا کے متعدد شاپنگ مالز اور فیکٹری کا اچانک معائنہ اسی ضمن میں آج ڈسٹرکٹ انٹرٹینمنٹ ٹیکس آفیسر جے پی چند نے اپنی ٹیم کے ہمراہ رجنی گندھا فیکٹری، ڈی ایس گروپ کے مالز اور جی آئی پی مالز کا معائنہ کیا۔
معائنہ میں دوران مرکزی دروازے پر سینیٹائزر کی تنصیب، درجہ حرارت جانچنے کے لیے اسکینر، صبح کے وقت تمام ٹچ اشیاء کو سینیٹائز کرنے کا نظام، لفٹ کے سامنے سینیٹائزر اور کسی کو بھی شخص کو بغیر ماسک کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دینے جیسے انتظامات کا معائنہ کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ انٹرٹینمنٹ ٹیکس آفیسر نے ہدایت دی کہ کووڈ-19 سے تحفظ کے لیے حکومت کی طرف سے جاری کردہ مختلف رہنما خطوط اور ضوابط کے مطابق انتظامات کو یقینی بنائیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ ضلع کے مکینوں کو کورونا وائرس کے انفیکشن سے محفوظ رکھنے کے لیے اس طرح کی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔