ریاست اتر پردیش کے ضلع نوئیڈا کے سیکٹر 58 میں پولیس نے امتحان گاہ میں پیسے لے کر پر پرچہ حل کرانے والے اور غلط طریقے سے سرکاری ملازمت دلانے والے ایک گینگ کو بے نقاب کیا۔ پولیس نے اس گینگ کے چیف سمیت 9 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں دہلی پولیس کے دو کانسٹبل بھی شامل ہیں۔
یہ گینگ مسابقتی امتحانات میں درخواست دہندگان کی جگہ امتحان سولورز (examination solvers) کو بٹھا کر دلی پولیس و دیگر محکمہ میں اب تک تقریباً 100 لوگوں کی نوکریاں دلا چکا ہے۔ اس گینگ کے پاس سے دہلی پولیس نے تین کاریں، 2 لاکھ 10 ہزار روپے نقد، دو وردی، موبائل اور جعلی دستاویزات ضبط کیے ہیں۔
ایڈیشنل کمشنر برائے لاء اینڈ آرڈر لو کمار نے بتایا کہ ملزم دنیش جوگی اس گینگ کا سرغنہ ہے۔اس نے خود سولورز بٹھا کر وزارت دفاع میں بطور 'اے ایس او' کی نوکری حاصل کی اور وہ کچھ دن میں نوکری جوائن کرنے والا بھی تھا۔ اس سارے معاملوں میں ملوث دو کانسٹبل رویندر منڈکا اور منجیت ویلکم پولیس اسٹیشن، دہلی میں تعینات ہیں۔
شیو کمار دہلی پولیس امتحان میں درخواست دہندہ کے لیے ارپت امان اور دنیش سولورز کے طور پر ہیں جنہیں پولیس نے گرفتار کیا ہے ان کے ساتھ ہی ہریانہ کے سونو اور مکیش کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ سولورز بٹھا کر نوکری دلانے کے لئے 10 سے 20 لاکھ روپے لیے جاتے تھے۔پولیس نے بتایا کہ سیکٹر 62 میں واقع 'اے ون ڈیجیٹل ژون' میں دہلی پولیس کانسٹیبل کے عہدے کے لئے ایک امتحان تھا۔ یہ تینوں سولوورز دوسرے درخواست دہندگان کی جگہ پر امتحان دینے آئے تھے۔ شک کی بنیاد پر وہاں پکڑے گئے۔