اتر پردیش کے گوتم بدھ نگرکے ضلع مجسٹریٹ بی این سنگھ کی صدارت میں آئی آئی ایم ٹی انجینئرنگ کالج گریٹر نوئیڈا کے آڈیٹوریم میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں انہوں مختلف کالجوں میں زیرتعلیم بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بچے مستقل مزاجی اور بلند عزائم کے ساتھ تعلیمی میدان میں مثالی کردار ادا کریں، کیونکہ تابناک مستقبل کی لیے ضروری ہے کہ وہ محنت اور لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کریں اس لئے اعلی تعلیم انہیں ہر شعبہ میں کامیابی سے ہمکنار کرائے گی۔
تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم بچوں کو بااخلاق بننے، تمام تعلیمی اداروں میں قوانین پر عمل آوری کو یقینی بنانے اور حکومت کی طرف سے عوامی فلاح وبہبود کے لیے کیے جا رہے مختلف پروگراموں میں اسکول کے بچوں کا تعاون حاصل کرنے کے مقصد کے تحت اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر کے ضلع مجسٹریٹ بی این سنگھ کی صدارت میں آئی آئی ایم ٹی انجینئرنگ کالج گریٹر نوئیڈا کے آڈیٹوریم میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
اس اہم سیمینار میں شاردا، آئی آئی ایم ٹي یونیورسٹی اور دیگر انجینئرنگ کالج کے اسکول کے بچوں اور اساتذہ کی طرف سے بڑے پیمانے پرلوگوں نے شرکت کی ۔ ضلع مجسٹریٹ بی این سنگھ نے اہم سیمینار میں صدارت اور مہمان خصوصی کے طور پر کہا کہ تمام تعلیمی اداروں، انجینئرنگ کالجوں اور يونورسٹيوں میں جو بچے زیر تعلیم ہیں وہ تمام بچے مستقبل کے نئے ہندوستان کی بنیاد ہیں لہذا تمام تعلیمی اداروں اور کالجوں کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ انہیں بہترین بنانے میں اپنا اپنا اہم رول ادا کریں تاکہ آنے والا ہندوستان ایک نئے ہندوستان کے طور پر دنیا میں اپنی ایک شناخت قائم کرسکے، جو ہماری ملی تشخص اور قومی شنا خت و تہذیب تمدن کی بقاء کا اہم ذریعہ ہیں۔