اردو

urdu

ETV Bharat / city

ایس ڈی ایم جیور کا گندم خرید مراکز کا معائنہ - سرکاری گندم خریداری مراکز

ایس ڈی ایم جیور گنجا سنگھ نے رپوپورہ میں چلائے جانے والے سرکاری گندم خریداری مراکز کا معائنہ کیا اور مراکز کے درپیش مسائل کی جانکاری حاصل کی اور اسے جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

SDM jewar inspection wheat procurement centre
ایس ڈی ایم جیور کا گندم خرید مراکز کا معائنہ

By

Published : May 16, 2020, 2:47 PM IST

یہ امر قابل ذکر ہے کہ حکومت کے ہدایت نامہ کے مطابق ضلع کے تمام گندم خریداری مراکز پر کاشتکاروں کی گندم کی خریداری کا آغاز ہوگیا ہے۔

جس کے لئے گوتم بدھ نگر میں 28 گندم خریداری مراکز اور جیور تحصیل کے علاقے میں 12 گندم خریداری مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

ایس ڈی ایم جیور کا گندم خرید مراکز کا معائنہ

ایس ڈی ایم جیور نے کووڈ-19 عالمی وبا کے پیش نظر ربو پورہ میں سنٹر آپریٹرز کو معاشرتی فاصلوں کے نفاذ کے سلسلے میں ضروری ہدایات بھی کیں۔

کسان سرکاری پالیسی کے تحت خریداری مراکز پر اپنا گندم بیچنے کے لئے آن لائن رجسٹریشن کراکر گندم کی قیمت 1925 روپے فی کوئنٹل حاصل کر سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details