ریاست اترپردیش کے ضلع نوئیڈا میں سب سے زیادہ کورونا سے متاثرہ 95 افراد کی تصدیق کی گئی ہے۔ ایک دن میں کورونا کی اتنی بڑی تعداد باعثِ تشویش ہے جو نوئیڈا کے مکینوں کے لیے ایک خوفناک تصویر ہے۔
نوئیڈا میں کورونا کے 95 نئے مریضوں کی تصدیق - نوئیڈا میں کورونا کے 95 نئے مریضوں
نوئیڈا میں ایک دن میں سب سے زیادہ 95 نئے کورونا مریضوں کی تصدیق ہونے کے بعد ضلع میں کورونا متأثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 830 تک پہنچ گئی ہے۔
نوئیڈا میں 24 گھنٹوں کے دوران 95 کورونا سے متاثرہ کیسز سامنے آنے سے انتطامیہ بھی تشویش میں مبتلا ہے، انتظامیہ مسلسل کسی نہ کسی طرح سے ضلع کے لوگوں کو کورونا سے نجات دلانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن تعداد بہت زیادہ ہوتی جارہی ہے جو اس کی سمجھ سے بالاتر ہے۔
گوتم بودھ نگر ضلع میں 95 نئے کیز کی تصدیق ہونے کے بعد کورونا متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 830 ہوگئی ہے۔ ضلع میں اب تک مجموعی طور پر 477 افراد صحت مند ہوچکے ہیں جبکہ فعال مریضوں کی تعداد 341 ہے اور ابھی تک ضلع میں کورونا سے 12 افراد کی موت ہوچکی ہے۔