اردو

urdu

ETV Bharat / city

چرچ میں مذہبی ہم آہنگی کی مثال دیکھنے کو ملی - خادم انسانیت فاؤنڈیشن کے بانی

دہلی کی پشپ وہار سیکٹر 5 میں واقع چرچ سینٹ ٹریسا میں اجتماعی دعا کے لیے جمع ہوئے لوگوں کو خادم انسانیت فاؤنڈیشن کے بانی اور جہاں پناہ مسجد حوض رانی دہلی کے امام کی جانب سے چائے اور بسکٹ کا انتظام کرکے ملک میں قومی یکجہتی اور باہمی اتحاد و اتفاق کے جذبہ کو فروغ دینے کا پیغام دیا ہے۔

promoting the spirit of national unity and collectivity and religious harmony in church of st teresa
قومی یکجہتی اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے لیے چائے اور بسکٹ کا انتظام

By

Published : Jan 24, 2021, 4:40 PM IST

Updated : Jan 24, 2021, 4:52 PM IST

جنوبی دہلی کی پشپ وہار سیکٹر 5 میں واقع چرچ سینٹ ٹریسا میں آج خصوصی اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا، جس میں قومی یکجہتی اور باہمی اتحاد و اتفاق کے جذبہ کو فروغ دینے کی غرض سے خادم انسانیت فاؤنڈیشن کے بانی فاروق صدیقی اور جہاں پناہ مسجد حوض رانی دہلی کے امام محمد اخلاق قاسمی کی جانب سے چرچ میں موجود تمام لوگوں کو چائے اور بسکٹ انتظام کیا گیا۔

قومی یکجہتی اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے لیے چائے اور بسکٹ کا انتظام

اس پروگرام میں گرو دوارے کے گرنتھی بھی موجود تھے، چرچ کے پادری فادر جولیس سیزر نے خدمت خلق اور انسانیت سے سرشار لوگوں کی کوششوں کی تعریف کی۔

انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ وہ بھی خدمت انسانیت کی ٹیم سے منسلک ہو کر آپسی بھائی چارہ کو فروغ دیں گے اور محبت کا پیغام بھی عام آدمی تک پہنچائیں گے، جس کی اس پرآشوب دور میں اشد ضرورت ہے۔

قومی یکجہتی اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے لیے چائے اور بسکٹ کا انتظام

خادم انسانیت فاؤنڈیشن کے بانی فاروق صدیقی نے کہا کہ آج کل جو ملک اور دنیا کی صورت حال ہے، اس کے تناظر میں آپسی اتحاد اور بھائی چارہ کو تقویت بخشنے کی ضرورت ہے، اسی تناظر میں یہ ایک ادنیٰٰ سی کوشش ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم نہ صرف دہلی بلکہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی تمام مذاہب کے لوگوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے، کیوں کہ تمام پیش آمدہ مسائل و مصائب کا حل ایک مضبوط و منظم اور مستحکم اتحاد و اتفاق ہی میں پنہاں ہے۔

Last Updated : Jan 24, 2021, 4:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details