اردو

urdu

By

Published : Feb 2, 2021, 9:35 PM IST

ETV Bharat / city

نوئیڈا میں برڈ فیسٹیول کا انعقاد

یوپی کے ضلع گوتم بدھ نگر کے اوکھلا برڈ وہار میں جنگلی حیاتیات کے تحفظ اور ماحولیاتی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے برڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر جنگلات کی شجرکاری

organizing bird festival to protect wildlife in noida
نوئیڈا میں برڈ فیسٹیول کا انعقاد

اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے اوکھلا برڈ وہار میں جنگلی چرند پرند کے تحفظ اور ماحولیاتی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے برڈ فیسٹیول 2021 کا انعقاد کیا گیا۔

برڈ فیسٹیول میں وزیر جنگلات و ماحولیات دارا سنگھ چوہان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر جنگلات کی جانب سے میٹنگ ہال، کیمپ آفس اور کینٹین کا افتتاح اور شجرکاری بھی کی گئی۔

وزیر جنگلات کی شجرکاری

اس موقع پر سابق مرکزی وزیر اور رکن پارلیمنٹ نوئیڈا مہیش شرما، چیف کنزرویٹر آف جنگلات وائلڈ لائف اترپردیش لکھنؤ، خصوصی سکریٹری اترپردیش حکومت برہم دت تیواری، چیف کنزرویٹر برائے جنگلات و سیاحت اترپردیش این کے جانو، چیف کنزرویٹر برائے جنگلات مغربی زون میرٹھ گنگا پرساد اور پرندوں سے محبت کرنے والے اور رضاکار تنظیموں و دیگر معززین نے شرکت کی۔

پروگرام کے اخیر میں وزیر جنگلات کو ایک میمو دے کر پروگرام کا اختتام کیا گیا۔ پروگرام کے اختتام پر پرمود کمار ڈویژنل فاریسٹ آفیسر گوتم بدھ نگر نے تمام مہمانوں اور معزز شخصیات کا شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details