اردو

urdu

ETV Bharat / city

'ریاست میں بی جے پی حکومت بہتر کام کررہی ہے' - Indra ghandhi Art central sector 6

اترپردیش کی یوگی حکومت کے ساڑھے چار سال مکمل ہونے پر نوئیڈا میں بی جے پی رکن پارلیمان ڈاکٹر مہیش شرما نے حصولیابیاں بتاتے ہوئے کہا کہ ریاست میں یوگی اور مرکز میں بی جے پی بہتر کام کر رہی ہے۔

On the completion of four and a half years of UP government, the Member of Parliament presented the achievements
On the completion of four and a half years of UP government, the Member of Parliament presented the achievements

By

Published : Sep 20, 2021, 8:29 AM IST

اترپردیس کے نوئیڈا میں مقامی بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی حکومت کی ساڑھے چار سال مکمل ہونے پر کامیابیوں اور حصولیابیوں کا کا گیت گاتے رہے ہیں۔

ویڈیو دیکھیے

اتوار کو اندرا گاندھی آرٹ سینٹر سیکٹر 6 میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ مقامی رکن پارلیمان ڈاکٹر مہیش شرما نے ریاستی حکومت کی ساڑھے چار سال کی کامیابیوں کے بارے میں بتایا کہ کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے دیگر عوامی مفاد کے کاموں کے بارے میں معلومات دی، لیکن صحافیوں کے سوال پر بغلیں جھانکتے رہ گئے۔

مزید پڑھیں:بی جے پی کے 150 اراکین اسمبلی میرے رابطے میں ہیں: اوم پرکاش راج بھر


رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ کووڈ وبا کے دوران ضلع میں بہتر کام ہوئے ہیں۔ پردھان منتری آواس یوجنا کے بارے میں بتایا کہ شہری اور دیہی علاقوں میں بجلی کی فراہمی پہلے سے بہتر ہے۔ دیہی علاقوں میں 18 گھنٹے اور شہری علاقوں میں 24 گھنٹے بجلی کی فراہم کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:راکیش ٹکیت نے کسان رہنما کو یرغمال بنائے جانے کا الزام عائد کیا

بی جے پی طالبان و پاکستان پر سیاست میں مصروف: محبوبہ مفتی

انہوں نے مزید بتایا کہ اجولا اسکیم کے تحت ضلع میں 33545 مستحقین کو گیس کنکشن دیئے گئے۔ نیز پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت مفت اناج دیا گیا۔ 3371 کو روزگار دیا گیا۔

موقع پر مقامی رکن اسمبلی پنکج سنگھ، جیور رکن اسمبلی دھریندر پرتاپ سنگھ، دادری رکن اسمبلی تیج پال ناگر، سی ڈی او انل کمار سنگھ اور کئی عہدیدار موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details