ریاست اتر پردیش میں عالمی وبا کووِڈ19 کے پیش نظر گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کے آڈیٹوریم میں ایک اہم اجلاس طلب کیا گیا۔
اجلاس کے دوران نوڈل آفیسر نریندر بھوشن نے کہا کہ ’’کورونا وائرس کے انفیکشن سے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں سرویلنس ورک کا اہم کردار ہے۔ لہٰذا تمام متعلقہ افسران کی جانب سے (سرویلنس ورک) نگرانی کے کام کو پوری شدت کے ساتھ مکمل کرنے کے لئے کارروائی کی جانی چاہئے تاکہ کورونا وائرس سے متاثرہ شہریوں کی نشاندہی کرکے ان کو قرنطین کیا جا سکے۔‘‘
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کووِڈ19 سے متعلق دیگر سرگرمیاں بھی متعلقہ افسران کے ذریعہ وقتی طور پر انجام دی جانی چاہیے تاکہ ضلع کے باشندوں کو کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچایا جا سکے۔