اس کے علاوہ سوسائٹی والوں کی نقل و حرکت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
کووڈ 19 کی مثبت رپورٹ کے بعد سوسائٹی سیل، ویڈیو بتایا جارہا ہے کہ یہ نوجوان چند روز قبل ہی بیرون ملک سے واپس آیا تھا، اس طرح نوئیڈا میں اب تک مجموعی طور پر کورونا وائرس کے 9 مثبت کیس پائے گئے ہیں۔
متاثرہ نوجوان کے اہل خانہ کا بھی نمونہ لے کر انہیں ہوم کویرنٹائن کر دیا گیا ہے۔
جیسے ہی ضلعی انتظامیہ کو اطلاع ملی کہ اس شخص کی رپورٹ مثبت ہے، ضلعی انتظامیہ نے فوری اقدامات کئے اور سینیٹائیزیشن کے لیے سوسائٹی کو سیل کردیا۔
بتایا گیا ہے کہ یہ سوسائٹی 26 مارچ کی صبح دس بجے تک سیل رہے گی، اس مدت کے دوران سوسائٹی میں لوگوں کی نقل و حرکت پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ متاثرہ نوجوان گذشتہ 14 روز سے خود ساختہ تنہائی میں تھا اور جب اس میں وائرس کی علامات پائی گئی تو اسے کوارنٹائین کر دیا گیا۔