نوئیڈا مہانگر کانگریس آفس میں سماج وادی پارٹی ملائم سنگھ یوتھ بریگیڈ، نوئیڈا اسمبلی حلقہ کے صدر اجیت بسواس نے اپنے حامیوں سمیت کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
کانگریس مہانگر صدر رام کمار تنور نے سبھی افراد کو کانگریس کی رکنیت کا حلف دلایا۔
اس موقع پر اجیت بسواس نے کہا کہ ’’اتر پردیش میں اگر کوئی مسلسل سڑکوں پر احتجاج کر رہا ہے تو کانگریس پارٹی پرینکا گاندھی کی قیادت میں کر رہی ہے۔ کسانوں سے لے کر طلباء تک خود کانگریس مسلسل جدوجہد کر رہی ہے۔‘‘