اردو

urdu

ETV Bharat / city

نوئیڈا: کنور نادر شاہ نے سماجوادی پارٹی کے امیدوار کا دعویٰ پیش کیا - khabar noida ki

اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر جہاں سبھی پارٹیاں تیاری کررہی ہیں تو وہیں کارکنان نے امیدواری کے لئے خود کو پیش کرنا شروع کردیا ہے۔ نوئیڈا میں کنور نادر شاہ نے خود کو نوئیڈا اسمبلی حلقے سے امیدواری کا دعویٰ پیش کیا۔

Noida: Kanwar Nadir Shah presented the claim of Samajwadi Party candidate
Noida: Kanwar Nadir Shah presented the claim of Samajwadi Party candidate

By

Published : Oct 14, 2021, 1:54 PM IST

نوئیڈا: اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے ہونے میں ابھی کئی ماہ باقی ہیں لیکن سیاسی پارٹیوں کے نمائندگان ابھی سے ہی ٹکٹ کی دعوے داری کے لئے متحرک ہوگئے ہیں۔ اس سلسلے میں نوئیڈا میں ملائم سنگھ یوتھ بریگیڈ کے مہا نگر صدر کنور نادر شاہ کی طرف سے سیکٹر 29 گنگا شاپنگ کمپلیکس میں واقع میڈیا کلب میں پریس کانفرنس میں خود کو امیدواری کے لئے پیش کیا۔

ویڈیو دیکھیے

پروگرام میں سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے کہا کہ مسلم اکثریتی علاقہ ہلدونی کے رہنے والے نادر شاہ نوجوان اور فعال رہنماؤں میں شمار کیے جاتے ہیں اور ہر طبقے میں ان کو مقبولیت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ یہاں کے مقامی رہائشی بھی ہیں، جس کی وجہ سے وہ اس جگہ کے بنیادی مسائل سے بخوبی واقف ہیں، جس میں اہم بے روزگاری، مہنگائی کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ کسانوں اور شہریوں کے مسائل دور کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوئیڈا اسمبلی حلقہ میں تقریباً 90 ہزار سے زیادہ اقلیتی رائے دہندگان ہیں۔

منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کنور بلال برنی، للٹی یادو، سونو یادو، انوج بھاٹی، کنور سرسا، نبیہ پردھان، تنویر حسین، اتل شرما، کرم ویر سمیت دیگر موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details