وزارت کامرس حکومت ہند کی جانب سے آزادی کی 75ویں سالگرہ کی مناسبت سے آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت 20-26 ستمبر 2021 تک 'کامرس ویک' منعقد کیا جارہا ہے۔ اس کے تحت آج میگا ایکسپورٹس کنکلیو کا اہتمام اتر پردیش نوئیڈا کے ہوٹل پارک ایسینٹ، سیکٹر 62 میں کیا گیا۔ جس میں مہمان< خصوصی کے طور پر کابینی وزیر سدھارتھ ناتھ سنگھ کے علاوہ رکن پارلیمان ڈاکٹر مہیش شرما، جیور رکن اسمبلی دھریندر سنگھ، نوئیڈا اپیرل کلسٹر کے صدر للت ٹھکرال اور دیگر کئی مشہور شخصیات نے شرکت کیں
تقریب کا آغاز مہمانوں کے خصوصی کے استقبال سے ہوا۔
ضلع کے برآمد کنندگان نے اپنی بہترین مصنوعات کی کارکردگی کا مشاہدہ کیا۔ اس کے بعد ڈپٹی کمشنر انڈسٹریز، ڈسٹرکٹ انڈسٹریز پروموشن اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈویلپمنٹ سنٹر ، گوتم بدھ نگر نے استقبالیہ خطبہ دیا۔ ایچ ایچ ای ڈبلیو اے کے صدر سی پی شرما نے برآمدات کے سلسلے میں درپیش مشکلات پر روشنی ڈالی۔
آئی آئی اے کے ریاستی سکریٹری راجیو بنسل نے کانفرنس میں کہا کہ ملک کی 40 فیصد برآمدات میں مائیکرو، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتیں حصہ لیتی ہیں۔ یہ جی ڈی پی کا تقریباً 30 فیصد ہے۔
راجیو بنسل نے درخواست کی کہ حکومت تاجروں کے ساتھ سہولت کے ساتھ کام کرے۔ برآمد کنندگان نے فیٹ سبسڈی میں اضافے اور ایم ڈی اے اسکیم میں ورچوئل فیئر کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔