اردو

urdu

ETV Bharat / city

نوئیڈا میں دکانداروں کے لئے نئی ایڈوائزری

ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ضلع انتطامیہ نے کاروائی کی۔

noida
noida

By

Published : Mar 26, 2020, 11:49 PM IST

قومی راجدھانی دہلی سے متصل ضلع گوتم بدھ نگر کے ڈی ایم نے ضلع میں دکانداروں اور ضروری اشیاء کی فروخت کرنے والے ہاکروں کے لئے آج ایک نئی ایڈوائزری جاری کی ہے تاکہ لوگوں سے ضروری اشیاءکے لئے زیادہ رقم کی وصولی نہ کی جا سکے۔

ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ضلع انتطامیہ نے کاروائی کی۔

ملک میں لاک ڈائون کے بعد ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اچانک اضافے کئے جانے کے بعد ضلع انتظامیہ کو سخت قدم اٹھانا پڑا۔ کالا بازاری کرنے والے دکان دکانداروں کے خلاف انتظامیہ نے چھاپے ماری مہم بھی شروع کی اور دو دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 25 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

ڈی ایم بی این سنگھ نے دکانیں 6 بجے سے 11 بجے تک کھولنے کی اجازت دی ہے۔ نوٹی فکیشن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں و اہلکاروں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ اشیاء ضروریات سپلائی کرنے والی گاڑیوں کو بلا جواز نہ روکا جائے گا۔

نوئیڈا میں دکانداروں کے لئے انتظامیہ نے نئی ایڈوائزری جاری کی

ساتھ ہی ساتھ انتظامیہ نے اشیائے خوردنی کی ترسیل میں آسانی کے لئے ایسے ٹھیلوں اور رکشوں کو بھی سیکٹروں اور نویئڈا کے مختلف علاقوں میں جانے کی اجازت دے دی، جو گھوم گھوم کر اشیائے خورد ونوش، اشیاء ضروریہ سبزیاں پھل و دیگر اشیاء فروخت کرتے ہیں۔

دکانداروں اور ضروری اشیائ کی فروخت کرنے والے ہاکروں کے لئے آج ایک نئی ایڈوائزری جاری

انتظامیہ کی جانب سے اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے کہ سامان خریدتے وقت کسی بھی ٹھیلے یا دکان پر دو سے زیادہ لوگ ایک ساتھ اکٹھے نہ ہوں، جس سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے میں مشکل ہو۔ اس سے یقینی طور پر عوام کو تمام اشیاء ضروریہ مناسب قیمتوں میں دستیاب ہوں گی جو انتظامیہ کے ساتھ ساتھ عوام کے لیے بھی راحت کا سبب بنے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details