ایکسپریس وے پر لوٹ، ڈکیتی اور عصمت دری کی واردات میں مطلوب 2 لاکھ روپے کا انعامی بدمعاش کو ایس ٹی ایف نوئیڈا یونٹ اور نوجھیل پولیس نے انکاؤنٹر میں مار گرایا۔ تاہم اس کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
نوائیڈا: دولاکھ کا انعامی بدمعاش انکاؤنٹر میں ہلاک پولیس سپرنٹنڈنٹ ایس ٹی ایف (نوئیڈا یونٹ) کلدیپ نارائن کے مطابق نوئیڈا ایس ٹی ایف کو اطلاع ملی تھی کہ شاہراہ پر لوٹ، ڈکیتی اور عصمت دری کے معاملے میں بدنام زمانہ خانہ بدوش قبیلے (گھومنتو ذات) کے مجرمانہ شبیہ کے ارکان کسی واردات کو انجام دینے والے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایس ٹی ایف نوئیڈا اور تھانہ نوجیل نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شرپسندوں کو گھیرے میں لیا۔ جس کے بعد شرپسندوں نے پولیس فورس پر گولی چلائی۔ جوابی فائرنگ میں گولی انل عرف امیت عرف جوتھرا ساکن تھانہ محمد آباد ضلع فرخ آباد کو لگی۔ اسے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ انل متھرا، علی گڑھ اور پلول شاہراہ پر لوٹ ،ڈکیتی اور عصمت دری کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا اور اس پر دو لاکھ روپے کا انعام تھا۔