اتر پردیش کے نوئیڈا کے سیکڑوں ہیلتھ ورکرز Health Workers Protestآج اپنے مطالبات کو لے کر سیکٹر 39 کے سی ایم او آفس میں غیر معینہ مدت کے دھرنے پر بیٹھ گئے۔ان کنٹریکٹ ملازمین کا مطالبہ ہے کہ جب تک انہیں مستقل نہیں کیا جاتا اور ان کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ تب تک یہ غیر معینہ ہڑتال جاری رہے گی۔ نوئیڈا کے قصبات دنکور ،بسرکھ، دادری اور جیور کے سرکاری ملازمین نے اس مظاہرے میں شرکت کی۔ یہاں ہزاروں کنٹریکٹ ملازمین موجود ہیں۔
Health Workers Protest: کم از کم اجرت کے مطالبات کو لے کرغیرمعینہ احتجاج
ہیلتھ ورکرزHealth Workers کا کہنا ہیکہ کم ازکم اجرت لاگو ہونی چاہیے۔ تاکہ ہم لوگ آسانی سے اپنے گھریلو اخراجات کا نظم کرسکیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت انہیں انصاف نہیں دے گی۔ تب تک یہ احتجاج جاری رہے گا۔
کم از کم اجرت لاگو ہونی چاہیے۔ تاکہ لوگ آسانی سے اپنے گھریلو اخراجات کا نظم کر سکیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت انہیں انصاف نہیں دے گی۔ تب تک یہ احتجاج جاری رہے گا۔
خاتون کنٹریکٹ ملازم روشن نے کہا کہ ہم مستقل نوکری اور تنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ہم بہت سی سہولیات سے محروم ہیں۔ ہم اپنے مطالبات کے سلسلے میں کافی عرصے سے ذمہ داروں سے بات چیت کر رہے ہیں۔ اس کے باوجود سب ہمیں بیوقوف بنا رہے ہیں۔
ہمیں مجبوری میں یہ مظاہرہ کرنا پڑ رہا ہے۔ آج 500 سے زائد کارکن مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ان کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے جب تک دھرنا اور مظاہرہ جاری رہے گا۔