ریاست اتر پردیش کے شہر نو ئیڈا کے ڈی ایم بی این سنگھ نے بتا یا کہ شادی اور دیگر تقریبات کے موقع پر ہوائی فا ئرنگ کرنے والوں کا لائسنس معطل یا منسوخ کردیا جائے گا۔
ہوائی فائرنگ کرنے پر لائسنس منسوخ ہوگا - ڈی ایم بی این سنگھ
ڈی ایم بی این سنگھ نے بتا یا کہ شادی اور دیگر تقریبات کے موقع پر ہوائی فا ئرنگ کرنے والوں کا لائسنس معطل یا منسوخ کردیا جائے گا۔
نمائشی فائرنگ جرم میں شمار
ضلع گوتم بودھ نگر کے ڈی ایم بی این سنگھ نے بتایا کہ 'کچھ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ میں کسی نامعلوم لائسنس یافتہ شخص کوخوشی کے موقع پر فائرنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ جس کا ضلع مجسٹر یٹ نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ اگر واقعہ صحیح پایا گیا تو فوراً اس کا لائسنس معطل یا منسوخ کردیا جائے گا۔'
واضح رہے کہ لائسنس یافتہ شخص کا کسی بھی نوعیت کے اسلحہ کو عوامی مقامات پر نمائش کے لیے نکالنا اور اسے استعمال کرنا جرم میں شمار ہے۔