اردو

urdu

ETV Bharat / city

بیوی کا گلا دبا کر مارنے والا شوہر گرفتار

بندو یادو کا 19 ستمبر کو صدر پور کالونی ،سالار پور سیکٹر 39 میں قتل کردیا گیا تھا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ بندو کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ نوئیڈا سیکٹر 39 پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی شکایت پر بندو کے شوہر امیش یادو اور دیگر سسرال والوں کے خلاف مختلف دفعات میں مقدمہ درج کرایا تھا۔

By

Published : Nov 11, 2021, 2:20 PM IST

بیوی کا گلا دبا کر مارنے والا شوہر گرفتار
بیوی کا گلا دبا کر مارنے والا شوہر گرفتار

اتر پردیش کے نوئیڈا کی سیکٹر 39 پولیس نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کرنے والے ملزم شوہر کو گرفتار کرلیا ہے۔

بیوی کا گلا دبا کر مارنے والا شوہر گرفتار

ملزم سیکٹر 37 چوراہا بس اسٹینڈ سے اپنے گاؤں فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
بندو یادو کا 19 ستمبر کو صدر پور کالونی سالار پور سیکٹر 39 میں قتل کر دیا گیا تھا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ بندو کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ نوئیڈا سیکٹر 39 پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی شکایت پر بندو کے شوہر امیش یادو اور دیگر سسرال والوں کے خلاف مختلف دفعات میں مقدمہ درج کرایا تھا۔

ملزم شوہر امیش واردات کے بعد سے فرار تھا۔ پولیس نے اسے آج نوئیڈا کے سیکٹر 37 سے گرفتار کر لیا۔ امیش اصل میں اتر پردیش کے مین پوری کے ناسی نانگلا دیوی کا رہنے والا ہے۔ پولیس نے اسے عدالت میں پیش کرکے جیل بھیج دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details