اردو

urdu

ETV Bharat / city

انسانی حقوق کمیشن کا نوئیڈا پولیس کو نوٹس

قومی انسانی حقوق کمیشن سے نوئیڈا پولیس کے خلاف شکایت کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ احتجاجی کسانوں کو بغیر مقدمہ درج کیے پولیس نے جیل بھیج دیا، جس پر کمیشن نے نوئیڈا پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔

انسانی حقوق کمیشن کا نوئیڈا پولیس کو نوٹس
انسانی حقوق کمیشن کا نوئیڈا پولیس کو نوٹس

By

Published : Sep 30, 2021, 10:05 PM IST

اترپردیش میں یکم ستمبر سے نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف احتجاج کر رہے کسانوں کو جیل بھیجنے کے معاملے میں قومی انسانی حقوق کمیشن نے نوئیڈا پولیس کو نوٹس بھیجی ہے۔ کمیشن نے پولیس کمشنر کو بھیجے گئے اپنے نوٹس میں پورے معاملے پر اندرون 4 ہفتہ جواب طلب کیا ہے جبکہ کمیشن نے پورے معاملے کو حساس اور تشویشناک قرار دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس کے خلاف الزامات انتہائی سنگین نوعیت کے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سینکڑوں کسانوں کو مقدمہ درج کیے بغیر غیرقانونی طور پر جیل بھیج دیا گیا جس سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ نوئیڈا پولیس کی اس کاروائی پر این ایچ آر سی نےنوٹس روانہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا کے مختلف مقامات پر دو اکتوبر سے قانونی امدادی پروگرام

واضح رہے کہ 81 دیہات کے ہزاروں کسانوں نے یکم ستمبر کو اتھارٹی آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا جس کے بعد نوئیڈا پولیس نے 104 کسانوں و دیگر سیاسی رہنماوں کو حراست میں لیا تھا اور بعد میں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ گرفتاری سے متعلق معلومات افراد خاندان اور وکلاکو بھی فراہم نہیں کی گئی۔ کسان رہنما سکھبیر خلیفہ کے ایڈوکیٹ سچن اوانا نے پورے معاملے سے قومی انسانی حقوق کمیشن کو واقف کروایا۔ شکایت کا نوٹ لیتے ہوئے کمیشن نے نوئیڈا پولیس کمشنر آلوک سنگھ کو نوٹس بھیجا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details