اردو

urdu

By

Published : Mar 16, 2020, 11:57 PM IST

ETV Bharat / city

غیر قانونی شراب کے ساتھ تین نائجیریائی گرفتار

اترپردیش کی گریٹر نوئیڈا پولیس نے غیر قانونی شراب کے ساتھ تین نائجیریائی افراد کو گرفتار کیا ہے۔

greater-noida-police-arrested-three-nigerian-persons
غیر قانونی شراب کے ساتھ تین نائجیریائی گرفتار

40 پیٹی شراب کے ساتھ 3 نائجیریائی افراد کو پولیس نے گرفتارکیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ ان کے قبضے سے غیر قانونی بھانگ اور کثیر مقدار میں شراب اور 21 ہزار روپے برآمد کیے گئے ہیں۔

بتیاگیا کہ گرفتار نائجیریائی نشے کے کاروبار میں ملوث پائے گئے۔

یہ تینوں سیگما گریٹر نوئیڈا میں قیام پذیر تھے۔ پولیس نے تینوں ملزموں کے خلاف کیس درج کیا اور انھیں جیل بھیج دیا۔

نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں حصول تعلیم کے لئے بہت سے افریقی ممالک کے طلباء قیام پذیر ہیں، لیکن ان میں سے بعض اس طرح کے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے جاتے ہیں۔

پولیس ٹیم ایسے عناصر پر نظر رکھے رہتی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details