سال 2018 میں باغبانی کے ایک ٹھیکہ دار جتیندر کے قتل میں قصوروار قرار دی گئی ایک خاتون پہلوان کو اتر پردیش کی گوتم بدھ نگر ضلع عدالت نے دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔ Female Wrestler Sentenced to 10 Years in contractor's murder Case
دنکور کے جھلدا گاؤں میں آم کے باغ میں جتیندر کے سر پر چارپائی کے پائے سے وار کرکے اسے قتل کر دیا گیا تھا۔ خاتون پہلوان پر بلیک میلنگ کا بھی الزام تھا، لیکن عدالت نے اسے غیر ارادتاً قتل کے جرم میں دس سال قید کی سزا سنائی۔ اے ڈی جے دنیش سنگھ کی عدالت نے قصوروار کو پانچ ہزار روپے جرمانہ جمع کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔