نوئیڈا: کسان ایکتا سنگھ نے ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف منگل کو اتر پردیش نوئیڈا کے ضلع ہیڈ کوارٹر سورج پور میں مظاہرہ کیا۔ کسان ایکتا سنگھ کے کارکن نے قومی سرپرست چودھری بالی سنگھ کی قیادت میں ایک روزہ بھوک ہڑتال بھی کی۔
کسان ایکتا سنگھ کی جانب سے مہنگائی کے حوالے سے اس سے قبل دو بار ایک میمورنڈم دیا جا چکا ہے۔ کسان ایکتا سنگھ کے سینئر عہدیدار بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بدعنوانی کو لے کر بھوک ہڑتال بھی کی اور اس کے بعد وزیر اعظم کے نام ایس ڈی ایم گجیندر سنگھ کو 5 نکاتی یادداشت پیش کی۔