گوتم بودھ نگر سے 8 مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا، جہاں شاردا اسپتال سے 4 مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا، 2 -2مریضوں کو جیمز اور پی جی آئی سے فارغ کیا گیا۔
صحتیاب مریضوں میں 2 تبلیغی جماعت کے اراکین بھی شامل ہیں۔ ان افراد کو گریٹر نوئیڈا کے بیگم پور میں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔ 10 اراکین دہلی جماعت میں شامل ہوکر گریٹر نوئیڈا آئے تھے۔ ان میں سے دو اراکین کی مثبت رپورٹ آئی تھی۔ اب صحتیاب ہونے کے بعد دونوں کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔